Featuredانٹرٹینمنٹ

’پاوری‘ گرل کے چرچے سرحد پار بھی ہونے لگے

‘پاوری‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کا نام دنانیر ہے

پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے مشہور ہونے والی ’پاوری‘ گرل کون ہیں؟

پاکستان میں گزشتہ ہفتے 6 فروری کو ایک یوٹیوبر و ولاگر لڑکی کی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ اس کے چرچے سرحد پار بھی ہونے لگے۔

پشاور و اسلام آباد کی رہائشی یوٹیوبر و ولاگر دنانیر گزشتہ ہفتے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے دوران بنائی گئی محض 5 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی تھی جو کافی مقبول ہوئی۔

مذکورہ ویڈیو میں نوجوان ولاگر کی جانب سے انگریزی انداز میں اردو بولنی کی وجہ سے اسے کافی سراہا گیا اور اس پر شوبز شخصیات سے لے کر سیاستدانوں، نوجوان طلبہ، عام افراد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد نے بھی ویڈیوز بنائیں۔

اگرچہ دنانیر کی مختصر ویڈیو پر پیروڈی اور مزاحیہ ویڈیوز بنائی گئیں، تاہم زیادہ تر افراد کو یہ علم نہیں کہ وہ انگریزی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو بنانے والی لڑکی کون ہے؟

مذکورہ لڑکی کو ’پاوری‘ گرل کہا جا رہا ہے جو کہ ایک یوٹیوبر، ولاگر اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹر ہیں۔

دنانیر المعروف جینا کے انسٹاگرام اور یوٹیوب کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ پشتون ہیں اور ان کا آبائی شہر خیبرپختونخواہ کا دارالحکومت پشاور ہے، تاہم وہ اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔

یوٹیوب پر ان کے 33 ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جہاں وہ سیاحتی مقام کی ویڈیوز و ولاگز شیئر کرتی رہی ہیں، تاہم انہوں نے میک اپ اور بیوٹی ٹپس پر بھی بعض ویڈیوز شیئر کر رکھی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close