Featuredبلوچستان

سینیٹ الیکشن: بلوچستان سے 25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

کوئٹہ : سینیٹ انتخابات کے لئے بلوچستان سے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

بلوچستان میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے جنرل نشست پر 10، ٹیکنوکریٹ کیلئے 4 اور خواتین کی نشست کیلئے 6 امیدواروں سمیت اب تک 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔

اقلیت کی ایک نشست کیلئے 5 امیدواروں نے کاغذات نامذدگی جمع کرائے۔ سینٹ انتخابات 2021 میں بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے۔

صوبائی اسمبلی میں مخلوط حکومت میں شامل 6 جماعتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 41 جبکہ اپوزیشن ارکان کی تعداد 24 ہے۔ امیدواروں کو پارٹی سرٹیفکیٹ بھی کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ انتخابات کیلئے بلوچستان سے 7 جنرل نشستوں، ٹیکنو کریٹس کی 2، خواتین اور اقلیت کی ایک ایک سیٹ کیلئے نئے سینیٹرز کا انتخاب ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close