Featuredپنجاب

حکومت اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان کی کارکردگی نے سلیکٹرز کو بھی شرمندہ کر دیا ہے ۔

مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ضمنی انتخابات ہم جیتیں گے،لگتا ہے سینیٹ الیکشن کے دوران ہی کوئی تبدیلی آجائے ۔

انہوں نے کہا کہ پر امن طریقے سے الیکشن مہم چلارہے ہیں، حکومت اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پر امن ریلی کونقصان پہنچانے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گھٹیا اور دھمکیوں والی سیاست نہیں چل سکتی۔ گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور رہے گا۔ عوام پر مسلط کئے گئے لوگوں کا ہم نے راستہ روکنا ہے۔ میں پرامید ہوں کہ ضمنی انتخابات ہم جیتیں گے۔ مہنگائی بے انتہا بڑھ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ جیسے چھوٹے شہر میں بھرپور انتخابی مہم چلائی۔ اگر آپ نے وہاں کوئی ایسی ویسی حرکت کی تو یہ عوام سے چھپا نہیں رہے گا۔ گلگت بلتستان میں ہمارے 7 نمائندوں کو توڑا گیا، لیکن وہ سب کے سب ہار گئے۔ عوام لوٹوں کو منتخب نہیں کرتی۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ ضمنی انتخابات والے حلقوں کی انتظامیہ کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ آپ اس ملک کے خادم ہیں، اس لئے آپ کسی خوف، دھمکی یا لالچ میں آکر پی ٹی آئی کے لئے کام کیا توعوام آپ کا بھرپور محاسبہ کرے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت میں بھی لوگ ان کے ہی خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔ 22 سالہ جدوجہد میں آپ کو کوئی ایسا نظریاتی امیدوار نہیں ملا۔ آپ نے ارب پتی لوگوں کو ہی ٹکٹ دئیے ہیں اور آپ باتیں دوسروں کو کرتے ہیں۔ اپنی ہی جماعت کے لوگ روپڑے ہیں کہ آپ صبح کسی کو ٹکٹ دیتے ہیں اور شام کو کسی اور کو دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے عوام کی صحیح نمائندگی کا حق ادا کیا ہے اور کسی ارب پتی کو ٹکٹ نہیں دیا، یہ ہے اصل تبدیلی۔ مجھے فخر ہے کہ مسلم لیگ ن میں کارکنوں کو ٹکٹ ملے ہیں جن کی سیاسی جدوجہد ہے۔ لگتا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران ہی کوئی تبدیلی نہ آجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close