Featuredسندھ

ضمنی انتخاب پی ایس 43 سے پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

سانگھڑ: پی ایس 43 سانگھڑ کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جام شبیر علی 48 ہزار 28 ووٹ لے کر کامیااب ہوگئے۔

غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو 6 ہزار 925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 43 میں ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 210 تھی، یہ نشست پیپلز پارٹی کے جام مدد علی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close