Featuredاسلام آباد

تحریک انصاف سینٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سینٹ کی 30 نشستیں حاصل کرکے سب سے بڑی جماعت ہو گی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سینٹ کے انتخابات میں 28 سے 30 نشستیں حاصل کرکے سینٹ کی سب سے بڑی جماعت ہو گی۔

سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نابالغ قیادت کو احساس ہو گا کہ تیل کس بھاؤ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلسوں بیانات اور استعفوں کے بعد لانگ مارچ خالی شارٹ واک رہ جائیگا، امید ہے ان جماعتوں کے اراکین اب نئی قیادت لائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close