Featuredکھیل و ثقافت

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کا انعقاد

گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعہ کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔

گوادر کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم میں نمائشی میچ منعقد ہوا

میچ گوادر ڈولفنز اور شوبز شارکس کے درمیان منعقد ہوا جس میں ڈولفنز کی قیادت وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور شوبز ٹیم کی قیادت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کی۔

برٹش ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی زیر نگرانی ہونے والے ٹاس میں گوادر ڈولفنز نے سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

شوبز اسٹارز کی ٹیم میں فخر عالم، فیصل قریشی، علی ظفر، اعجاز اسلم، شہزاد رائے، سمیع خان اور علی سفینہ سمیت دیگر شامل تھے۔

اس میچ کو مرحوم کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے نام کردیا گیا جو سردیوں میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہو گئے تھے اور گزشتہ روز ہی انہیں مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔

میچ کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے معروف کوہ پیما کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

میچ میں شوبز شارکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے

میچ میں گوادر ڈولفنز کی ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور شارکس نے 12رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close