More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

حلیم عادل شیخ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے حلیم عادل شیخ کو ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کراچی کی انسداد دہشر گردی کی عدالت میں حلیم عادل شیخ اوردیگر کے خلاف مقدمات پر سماعت ہوئی ، حلىم عادل شیخ اورساتھىوں کو غیر قانونی فارم ہاؤسز گرانے کے خلاف احتجاج پر عدالت مىں پیش کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ اورسمیرشیخ کےوکیل نے کہا سندھ گورمنٹ کے ساتھ ملکر کىس مىں چالاکى کى گئى ، دو دن کا رىمانڈ تھا ،پھربھی دہشت گردی کی نئی دفعات لگائی گئیں، ،یہ پہلےدن سےغلط بیانى کررہے ہیں۔

جج نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ میرے پاس کیوں لائے،جس پرافسر نےبتایاکہ مزید تفتیش کرنى ہےساتھیوں کى معلومات درکارہیں، ہمارےدوپولیس اہلکارزخمى ہیں،ان پرتشدد ہوا جس کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔

جج نے حلیم عادل شیخ کے وکیل سے استفسار کیا کہ سانپ کے سرپر رکھ کر ماردیتے،جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہى کیا،سانپ کوماردیا ، عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا مقدمے مىں شامل لوگو ں کے نام کس نے بتائے ؟ جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہمارے 2پولیس اہلکار زخمى ہىں ،ان پرتشدد ہوا ، اقبال اور رفیع نامى اہلکار ڈنڈے اورپتھر لگنے سے زخمى ہوئے۔

وکیل حلیم عادل شیخ نے کہا جو مقدمات بنائے گئے ہىں وه قابل ضمانت ہىں ، دوران سماعت گرفتار کارکنوں مىں میکنک ، ڈرائیور ،مزدور شامل ہیں ،سب نے اپنے پیشےعدالت کو بتائے، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف میں کہا حلیم عادل شیخ اور سب ساتھىوں کا ریمانڈ چاہیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حلىم عادل شیخ کو ساتھىوں سمیت جىل بھیجنے کا حکم دے دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close