Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل6 پہلا میچ کراچی کنگز کے نام رہا

کراچی:کراچی کنگز کا فاتحانہ آغاز، گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پی ایس ایل 6 کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، عماد وسیم، عامر یامین، ڈین کرسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرس گیل نے 39 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

افتتاحی میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 122 رنز کا ہدف 13.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جو کلارک نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان شنواری ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close