Featuredپنجاب

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کی عزت کو تار تار کیا

ملتان: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف شفاف انتخابات جبکہ اپوزیشن پیسے کے بل بوتے پر سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ملک اور عوام کے لئے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات کے موقع پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کی عزت کو تار تار کیا، تحریک انصاف شفاف انتخابات جبکہ اپوزیشن پیسے کے بل بوتے پر سیاست کا تسلسل چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر امن جماعت ہے اس کے برعکس ن لیگ تشدد اور غنڈہ گردی کی سیاست کرتی ہے، سینیٹ انتخابات میں حکومت کا مافیا سے مقابلہ ہے۔ سینیٹ انتخابات میں کامیابی سے مافیا کو شکست اور ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے جنگ جاری رہے گی، سابقہ ادوار میں قومی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ وزیراعظم ملک اور عوام کے لئے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو اس وقت اقتصادی صورتحال سب کے سامنے تھی، کوئی اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔ حالات اتنے بگڑ چکے ہوں تو مجبوری کی صورت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی برآمد ات بڑھی ہیں ، ہماری ٹیکس گروتھ بڑھ رہی ہے۔ ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تحریک انصاف کی حکومت کا یہاں کی عوام کیلئے تحفہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close