Featuredخیبر پختونخواہ

نوشہرہ میں اپ سیٹ شکست کے بعد عمران خان کا دورہ پشاورمتوقع

پشاور: ضمنی انتخاب میں ناکامی، وزیراعظم کا پشاور کا دورہ کرنے کا فیصلہ

ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو نوشہرہ میں اپ سیٹ شکست، ن لیگ نے 2 صوبائی سیٹیں جیت لیں

غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 63 نوشہرہ میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے

نوشہرہ ضمنی انتخاب میں ناکامی اور سینیٹ انتخابات کا معاملہ، وزیراعظم عمران خان نے پشاور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کل پشاور کا ایک روزہ دورہ متوقع ہے، وزیر اعظم عمران خان حکومتی کارکردگی اور پارٹی امور پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی اور گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات بھی ہوگی، وزیراعظم کو پی کے 63 کی ناکامی کی وجوہات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس موقع پروزیر اعظم صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیداروں کی کامیابی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیر اعظم کو صوبائی حکومت کے امور پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close