Featuredپنجاب

ن لیگ حسب توقع یو ٹرن لینے کے چکروں میں ہے

لاہور :  وزیر اعظم نے ڈسکہ وزیر آباد انتخابات کے بعد بیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کرکے دل جیت لیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ حسب توقع یو ٹرن لینے کے چکروں میں ہے۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ظرفی اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صلاح الدین ایوبی کی یاد تازہ کر دی۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ڈسکہ وزیر آباد انتخابات کے بعد بیس پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کرکے دل جیت لیا۔ اپوزیشن "ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کے مصداق آئیں بائیں شائیں سے کام لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 انتخابات میں ن لیگ نے لاکھ حیلے بہانے کرکے چار حلقے نہ کھولنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم نے اعلیٰ ظرفی اور اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صلاح الدین ایوبی کی یاد تازہ کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر اعوان کا پاکستان میں نہ دل لگ رہا ہے، نہ دا۔ جھوٹوں کی آئی جی بیگم صفدر اعوان کی جانب سے ڈسکہ انتخابات سے متعلق شیئر کی گئی ویڈیو بھی جعلی نکلی۔ ن لیگ حسب توقع یو ٹرن لینے کے چکروں میں ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈسکہ اور وزیر آباد انتخابات میں 2018 کی نسبت پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں 110 فیصد اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی سینیٹ میں بھی بڑے مارجن سے جیتنے کے لیے پرامید ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close