Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے قائد حزب اختلاف کو لاہور میں سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے روک دیا

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد

الیکشن کمیشن نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ لاہور میں کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر اختلاف شہباز شریف کو لاہور میں سینیٹ الیکشنز کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ہال کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔

شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اسیر ارکان پارلیمنٹ کو سینیٹ کے الیکشن کیلئے 2 مارچ کی رات کو پارلیمنٹ لاجز لایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close