Featuredکھیل و ثقافت

کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ دوسری کامیابی

کراچی: بابر اور کلارک نے کراچی کنگز کو کامیابی دلوادی، سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے بابر اعظم اور جو کلارک کی شاندار اننگز کی بدولت ملتان سلطانزکو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی، بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 کے نویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 196 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ دوسری کامیابی ہے۔

بابر اعظم نے 90رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو کلارک نے 26 گیندوں پر 54 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، شرجیل خان 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز پی ایس ایل 6 کے نویں میچ میں کامیاب ہو کے اب تک پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close