More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل 6 کا دسویں میچ زلمی کے نام رہا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا جانے والا 119 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور زلمی کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیاتھا، زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

الیکس ہیلز نے 41 رنز کی اننگز کھیلی، حسین طلعت 22 اور آصف علی 19 رنز بناسکے، افتخار احمد 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

زلمی کے ٹام کوہلر 46 رنز بنا کر نمایاں رہے،شعیب ملک 29 اور ردرفورڈ 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، حیدر علی 36 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اوپنر کامران اکمل اور امام الحق خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پشاور زلمی نے تین میچز کھیلے ہیں جن میں سے دو میچز کامیابی ہوئی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close