Featuredکھیل و ثقافت

سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کامیاب

کراچی: پی ایس ایل 6 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے دی۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا جانے والا 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا

کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیاتھا، شرجیل خان اور محمد نبی نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کیں۔

شرجیل خان نے 39 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد نبی کی 57 رنز کی اننگزکھیلی۔

شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث رؤف، احمد دانیال اور سمٹ پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قلندرز نے کنگز کا دیا جانے والا 187 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بین ڈنک 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، فخر زمان نے 83 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ،  ڈیوڈ ویزے 9 گیندوں پر 31 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، وقاص مقصود اور ڈینئل کرسٹن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close