Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل کے میچز ملتوی نہیں ہوں گے

پی ایس ایل سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کا کہنا ہے کہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کا کوئی میچ ملتوی نہیں ہوگا، میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

سمیع الحسن برنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں، فواد احمد پوزیٹو ہوئے تھے، 244 میں سے تین افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا مثبت آنے والوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے، ان افراد کے ریپیٹ ٹیسٹ جمعرات کو کیا جائے گا، اس وقت ببل کے اندر تین سو کے قریب لوگ ہیں۔

سمیع برنی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوئے ہیں ، براڈکاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا نے کہا کہ 112 براڈ کاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین بجے پی ایس ایل کی ایک ورچوئل میٹنگ کی جارہی ہے ، میٹنگ میں تمام فرنچائز کے اونرز کو اعتماد میں لینا ہے۔

سمیع برنی نے کہا کہ کس بھی پلئیر کو آئسولیشن میں نہیں بھیجا گیا ہے ، ماسک ، اور ڈسٹنسنگ کے لیے کہا گیا ہے۔

سمیع برنی نے یہ بھی کہا کہ ببل کے اندر آنے سے پہلے 3 دن آئیسولیشن ضروری ہے،سری لنکن پریمیئر لیگ کے وقت حالات مختلف تھے، اس وقت پوری دنیا کی حالت مختلف ہے۔

اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close