More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17ویں اوور میں ہی ہدف حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے یکطرفہ مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اننگز کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مشکلات کی شکار نظر آئی، اور وقفے وقفے کے ساتھ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

کپتان سرفراز احمد نے 54، محمد نواز نے 31 اور بین کٹنگ نے 23 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو 156 رنز کے ٹوٹل تک پہنچایا۔

فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر رہے جنھوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 11 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

یونائیٹڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اور ایلکس ہیلز نے گلیڈی ایٹرز کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

انھوں نے 21 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کو پہلے پاور پلے میں ہی 76 کے مجموعے تک پہنچا کر میچ تقریباً ایک جانب کردیا۔

پال اسٹرلنگ نے 56 رنز جبکہ روحیل نذیر نے 34 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

 

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close