Featuredانٹرٹینمنٹ

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے تُرک اداکار چنگیز جوشقون کا انتخاب کرلیا

ڈاکٹر فضیلہ عباسی اور مشہور تُرک اداکار چنگیز جوشقون میں معاہدہ طے ہو گیا۔

حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنے اسکن لائن برانڈ کے ایمبیسڈر کے لیے تُرکی کے مشہور تاریخی ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ میں اہم اور مضبوط ترین ’ تُرگُت سپاہی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار چنگیز جوشقون کا انتخاب کیا ہے۔

بہن فضیلہ عباسی پیشے کے لحاظ سے ایک اسکن اسپیشلسٹ ہیں، فضیلہ عباسی پاکستان اور بیرون ملک اسکن ٹریٹمنٹ دیتی ہیں۔

تاہم فضیلہ عباسی کی جانب سے اب پاکستان میں بھی اپنا برانڈ متعارف کروایا جا رہا۔

فضیلہ عباسی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں چنگیز جوشقون کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr. Fazeela Abbasi (@drfazeelaabbasi)

فضیلہ عباسی کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اب وہ پاکستان میں مرد حضرات کے لیے ایکسکلوزیو اسکن کیئر لائن کھولنے جا رہی ہیں۔

دوسری جانب یہی تصویر چنگیز جوشقون کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس پر اُنہوں نے جَلد پاکستان آنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cengiz Coşkun (@cengizcoskunnn)

فضیلہ عباسی کی اس پوسٹ پر پاکستان میں موجود چنگیز جوشقوں کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close