Featuredاسلام آباد

سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کامیاب

اسلام آباد:  یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی جنرل نشست جیت لی۔

یہ اس سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہے۔

یوسف رضآ گیلانی نے عبدالحفیظ شیخ کو شکست سے دوچار کیا۔
غیر رسمی نتائج کے مطابق گیلانی کو 169 اور عبدالحفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔

سینیٹ انتخابات میں سندھ اسمبلی سے پیپلزپارٹی کی امیدوار پلوشہ خان کامیاب ہوگئیں۔
پلوشہ خان نےسندھ اسمبلی سے 60 ووٹ حاصل کئے۔

اب تک کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پلوشہ خان کو سندھ اسمبلی سے 60 ووٹ حاصل کیے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کی خالدہ اطیب بھی 57 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close