More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

یوسف رضا گیلانی کی ایم کیو ایم سے اپوزیشن اتحاد کا ساتھ دینے کی گزارش

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی : یوسف رضا گیلانی نے ایم کیو ایم سے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کی گزارش کردی

 نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم)  کا ساتھ دینے کا کہہ دیا۔

پارلیمنٹ لاجز میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارا وفد صوبائی سطح پر ایم کیو ایم سے مل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں کافی کام کیا ہے، جب وزیراعظم تھا تو آئین میں ترامیم کے متعلق متحدہ نے کافی ساتھ دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ آئین اورقانون کے لیے ایم کیو ایم سے تعاون کی درخواست کی ہے، متحدہ سے گزارش ہے کہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے آئینی طریقے سے سینیٹ کا الیکشن لڑا ہے، ایوان بالا کے انتخاب کے بعد ملک میں جشن نظر آرہا ہے، سینیٹ الیکشن میں ہمیں جو ووٹ پڑا وہ وزیراعظم کے خلاف اعتماد کا ووٹ تھا۔

نو منتخب سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ 5 لاکھ ووٹوں والے نمائندگان کے لیے بکاؤ کا لفظ استعمال کرنا غلط ہے، ان لوگوں نے ہمیں ووٹ دیے جن کو پیسے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم اپنی ہی پارٹی کے ممبران پر شک کر رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیبی ہے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ہمارے پاس آئے، یہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close