Featuredاسلام آباد

پی ڈی ایم نے کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے

اسلام آباد : کب، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

صدر پاکستان نے مان لیا ہے کہ عمران خان پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی، پی ڈی ایم نے کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پی ڈی ایم کی جیت منانے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ 3 سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے۔ سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی۔ آپ نے سارے نظام اور کٹھ پتلی کو بے نقاب کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی جلوس پارلیمان میں بلا کر آپ پارلیمانی اکثریت ثابت نہیں کرسکتے۔ آپ کو نہ پارلیمان میں سپورٹ ہے نہ عوام میں۔ صدر پاکستان نے مان لیا ہے کہ عمران خان پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کب، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔ ہم بتائیں گے کب تک اسپیکر کرسی پر بیٹھا ہے۔ فضل الرحمان،آصف زرداری، نواز شریف پلان بناتے ہیں تو کٹھ پتلی فارغ ہوتے ہیں۔ خان صاحب کی حکومت جو روایت اپنا رہی ہے نظام کے لئے خطرہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close