More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredخیبر پختونخواہ

وزیراعظم کے لیے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد نیا تنازعہ کھڑا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پشاور: اے این پی رہنما نے وزیراعظم کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد پر انگلی اٹھا دی۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ،تحریک انصاف اور حکمراں جماعت کے اتحادی اراکین اسمبلی نے انہیں ٹوٹل 178ووٹ دے کر کامیاب کروایا لیکن اب وزیراعظم کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد کے حوالے سے سوال اٹھنا شروع ہوگیا ہے ۔

ٹوئٹر پر اے این پی کے رہنما میا ں افتخارحسین نے وزیراعظم کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد پر انگلی اٹھا دی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو 178ووٹ ملے جبکہ تحریک انصاف اور ان کے اتحادی اراکین اسمبلی کی کل تعداد 180ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے فیصل واوڈا مستعفی ہو گئے،ڈسکہ کا الیکشن کا لعدم قرار دے دیا گیا ،ایک آزاد ممبر آیا نہیں ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ووٹ کا سٹ نہیں کیا اور بی این پی کے چار ارکان موجود نہیں تھے ۔

میاں افتخار نے سوال اٹھا یا کہ کل 180میں سے یہ آٹھ نکال دئیے جائیں تو 172ممبرز رہ گئے ،پھر 178ووٹ کہاں سے مل گئے ؟ ۔انہوں نے مطالبہ کیا ان غلط اعداد وشمار سے متعلق تحقیقات ہونی چاہیے ۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close