Featuredاسلام آباد

جب کسی ملک کی اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو وہ ملک انصاف نہیں کرسکتا:عمران خان

اسلام آباد : سب سے بڑی تباہی اس وقت آتی ہے جب قوم کرپشن کو قبول کرلے

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نواز شریف، زرداری جیسے صاحب ملک سے پیسے چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں، جب قوم کرپشن کو قبول کرلیتی ہے تو سب سے بڑی تباہی اس وقت آتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب کے سامنے یو این کی رپورٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ رپورٹ غریب اور ترقی پذیر ممالک سے متعلق ہے۔ یو این نے غریب ممالک کے مالی مسائل پر پینل بنایا۔ غریب ممالک کا 7 ہزار ارب ڈالر بیرون ممالک میں پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب پیسہ ملک سے باہر بھیجا جائے تو ملک کمزور ہوجاتا ہے۔ نواز شریف، زرداری جیسے صاحب ملک سے پیسے چوری کرکے باہر بھیجتے ہیں، کیوں کہ ملک میں وہ پیسہ نظر آجاتا ہے، اس لیئے وہ پہلے ان تمام اداروں کو کمزور کرتے ہیں، جنہیں منی لانڈرنگ یا غیر قانونی طور پر رقم کی منتقلی کی نگرانی کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے منصوبے لے کر آتے ہیں کہ جن کی ملک کو ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس میں بھاری رشوت ہوتی ہے، میگا پروجیکٹس میں میگا کک بیکس اور پھر یہ رشوت کا پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔ اس طرح لوگوں کو مقروض کردیا جاتا ہے، عوام پر قرضوں کا بوجھ پڑتا ہے، جس کی قیمت وہ مہنگائی کے ذریعے ادا کرتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ بدعنوانی کو معاشرے میں قابل قبول بناتے ہیں، جس کے لیے میڈیا کو استعمال کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے پاس کرپشن کا اتنا زیادہ پیسہ آجاتا ہے، پھر وہ اداروں میں بھی چلایا جاتا ہے، ہر ادارے میں لوگوں کو خریدا جاتا ہے، میڈیا ہاؤسز میں وہ پیسہ چلتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اس سے سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ اس قوم کی اخلاقی قدر ختم ہوجاتی ہے، بدعنوانی قابل قبول ہوجاتی ہے اسے برا تک نہیں سمجھا جاتا اور پھر اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے یا ایک زرداری سب پر بھاری جیسا مرحلہ آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی ملک کی اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو وہ ملک انصاف نہیں کرسکتا، جس قوم میں اخلاقی قدر نہیں ہوتی پھر وہاں طاقتور کے لیے ایک قانون آجاتا ہے اور کمزور کے دوسرا قانون ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں جو تماشا ہوا وہ سب نے دیکھا، سینیٹ الیکشن میں سب کو پتہ ہے، کھلے عام پیسہ چلا ہے، جب اسے قوم قبول کرلیتی ہے تو سب سے بڑی تباہی اس وقت آتی ہے۔ ملک میں کرپشن سے زیادہ کوئی اور چیز بنیادوں کو تباہ نہیں کرتی۔ شفاف انتخاب کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرارہے ہیں۔ آصف زرداری کرپشن کے پیسے سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close