Featuredپنجاب

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن تو رک ہی نہیں سکتا تھا

لاہور : شیخ رشید کی جانب سے صادق سنجرانی کو ریاست کا امیدوار کہنا کونسی اخلاقیات ہے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن تو رک ہی نہیں سکتا تھا، یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفیکیشن جمہوریت کی فتح ہے۔

قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید کی جانب سے صادق سنجرانی کو ریاست کا امیدوار کہنا کونسی اخلاقیات ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شبلی فراز کہتا ہے سنجرانی کو جتوانے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کریں گے۔ کیا یہ اخلاقیات ہے۔ یہ جعلی لوگ ہیں۔ عمران خان نے ہمیشہ سیاسی اخلاقیات برباد کرنے کی سیاست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کی جانب سے صادق سنجرانی کو ریاست کا امیدوار اور عامر ڈوگر کا اسٹیبلشمنٹ سنجرانی کو خود جتوا لے گی کہنا کونسی اخلاقیات ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close