Featuredدنیا

ایمیزون جیف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کرلی

دنیا کی امیر ترین عورت ایمیزون جیف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کرلی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکنزی اسکاٹ امریکی شہر سیٹل سے تعلق رکھنے والے استاد ڈین جیوٹ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

ڈین جیوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ بےلوث محبت کرنے والی شخصیت سے شادی کررہا ہوں۔‘

خیال رہے کہ جیف بیزوس سے طلاق کے بعد میکنزی کی زیر ملکیت آن لائن ریٹیل ویب سائٹ ایمیزون کا چار فیصد حصہ آیا تھا، یہ حصہ35 اعشاریہ 6 ارب امریکی ڈالر کے لگ بھگ تھا جس سے وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور 24ویں امیر ترین شخصیت بن گئی تھیں۔

48 سالہ میکنزی کے ایمیزون کے بانی جیف بیزوس سے چار بچے ہیں۔ ان کی ملاقات 1993میں ہوئی۔

میکنزی ایک کامیاب ناول نگار ہیں اور دو کتابوں کی مصنفہ ہیں۔ وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں پُلٹزر انعام یافتہ مصنف ٹونی موریسن کی شاگرد رہیں۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی میکنزی اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے ایمیزون کے ابتدائی ملازمین میں سے ایک تھیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close