Featuredدنیا

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کرگئی

 فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

دنیا بھر میں جاری مہلک وباء کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد صحت یاب بھی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صرف امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ گئی۔ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکا میں کورونا سے روزانہ تقریباً 1500 افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ میں 1 لاکھ 25 ہزار اور بھارت میں 1 لاکھ 58 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جبکہ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close