More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

وزیراعظم کے معاون خصوصی پر حملہ انڈے مارنے کی کوشش

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شہبازگل پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیاہی پھینک دی جبکہ انڈے بھی مارے۔

معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل ہائی کورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کےلئے پیش ہوئے تو اس دوران مسلم لیگ نے کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے سپاہی پھینک دی۔

جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے سیاہی پھینکنےوالی مسلم لیگ ن کے کارکن کی پٹائی کرڈالی ، جس پر احاطہ عدالت میں گھمسان کی لڑاٸی ہوگئی۔

جھگڑے کےدوران سیاہی ہھینکنے والا ن لیگی کارکن لہولہان ہوگیا جبکہ مسلم لیگ کی خواتین کارکن نعرے بازی کرتی رہیں اورپولیس سے الجھتی رہیں ۔

سابق ایم پی اے فرزانہ بٹ نے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارا جبکہ تنویر چوہدری نے شہباز گل کی گاڑی پر جوتا اچھال دیا تاہم ہنگامہ آراٸی کے بعد پولیس اہلکار زخمی کارکن اوردیگر کو گاڑی میں بٹھا کرلے گئی۔

شہبازگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ ن لیگی کارکنوں نے سیاہی پھینکی ہے یہ ان کے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم عمران خان کے سپاہی ہیں ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔

شہباز گل نے مریم نواز کو چیلنج کیا کہ اگر اب ایسی حرکت ہوٸی تو وہ ان کے گھر کے سامنے آکر پریس کانفرنس کروں گا ، اس ملک میں نواز شریف اور مریم نواز کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب نواز شریف الطاف حسین کی طرح بیرون ملک بیٹھ کر ہی یہ سب کر سکتے ہیں

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close