Featuredانٹرٹینمنٹ

مجدد صابری کی والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ویڈیو وائرل

معروف قوال مرحوم امجد صابری کے بڑے صاحبزادے والد کے نقش قدم پر چلنے لگے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مجدد صابری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر مرحوم والد امجد صابری کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ڈرائیو کرتے ہوئے اپنی سحر انگیز آواز میں گانا ’ہم کو تم سے ہوگیا ہے پیار کیا کریں‘ گنگنا رہے ہیں۔

امجد صابری کی ویڈیو ختم ہونے کے بعد ان کے بیٹے مجدد صابری کی ویڈیو کا آغاز ہوتا ہے جس میں وہ بھی اپنے والد کا انداز اپناتے ہوئے ڈرائیو کررہے ہیں۔

ویڈیو میں مجدد صابری اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سریلی آواز میں بالی ووڈ کا مقبول ترین گانا ’دلہے کا سہرا سہانا لگتا ہے‘ گنگنا رہے ہیں۔

مجدد صابری نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہاں میں ابا کو کاپی کرتے ہوئے۔‘

امجد صابری کے بیٹے کی اس پوسٹ کو مرحوم کے چاہنے والے خوب سراہا رہے ہیں اور ان کے بیٹے کی آواز کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی میں 16 رمضان 22 جون 2016 کو امجد صابری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، ان کے 5 بچے ہیں جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close