Featuredسندھ

پی پی کا سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا سینیٹ میں شیری رحمٰن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں شیری رحمٰن کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے این پی اور بی این پی مینگل نے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پی پی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں، جبکہ اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو دو ارکان ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی 25 سینٹرز کے دستخط والی درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ میں دے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close