Featuredانٹرٹینمنٹ

صبور علی اور منال خان سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں

اداکارہ منال اور صبور کو مغربی طرز کا لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔

معروف اداکارائیں منال خان اور صبور علی مغربی طرز کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

حال ہی میں منال خان اور صبور علی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز لیک ہوئیں ہیں جو کہ ایک ٹاک شو کی ہیں جبکہ وہ ٹاک شو ابھی نشر نہیں ہوا ہے۔

ویڈیوز میں دونوں اداکاراؤں کو مغربی طرز کے لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے روایتی ملبوسات کے بجائے مغربی طرز کے لباس کے انتخاب پر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر سخت تنقید کی ہے۔

منال خان اور صبور علی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بہت سے صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ہمارے معاشرے کے مخصوص اعلٰی سطحی طبقے میں رونما ہونے والی معاشرتی تبدیلیوں کے باعث مغربی روایات کی طرف تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کی جانب کئی سوالات اٹھائے۔

کچھ صارفین تو اپنی روایات پر اس طرح سے تیزی سے اثرانداز ہوتی مغربی تہذیب پر اپنے غصے کو روک نہ سکے۔

ایک صارف نے لکھا کہ استغفراللّہ! منال آنٹی کتنی بے حیاہ ہوگئی ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان موڈرنائیزیشن کے نام پر اپنی ثقافت اور اصولوں کو کھوتا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close