Featuredکھیل و ثقافت

آج شنیرا اکرم اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہیں

شنیرا کی سالگرہ پر معروف پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس کا پیغام

پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

زینب عباس نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’سالگرہ مبارک ہو۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

دوسری جانب شنیرا اکرم نے زینب عباس کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

شنیرا اکرم نے اپنی 38ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

خیال رہے کہ شنیرا اکرم آج اپنی 38ویں سالگرہ منارہی ہیں، وہ 20 مارچ 1983ء میں آسٹریلیا میں پیدا ہوئی تھیں۔

وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close