Featuredاسلام آباد

کورونا،عوام سے درخواست ہے پہلے سے زیادہ احتیاط کریں

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ23ہزار135 ہوگئی

پاکستانی اداکاروں نے کورونا کی تیسری لہر سے مقابلہ کرنے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے درخواست کی ہے کہ پہلے سے زیادہ احتیاط کریں ماسک پہنیں اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھیں۔

وزارتِ صحت پاکستان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، بلال عباس، عدیل حسین، اور اقراء عزیز کو عوام سے حکومت کی جانب سے بتائے گئے کورونا ایس او پیز پر پہلے سے زیادہ سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر کورونا کو شکست دیں۔

اداکار عدیل حسین اور بلال عباس نے عوام سے فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کا عہد کرنے کوکہا۔

اقراء عزیز نے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کرنے پر زور دیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ میں شدت آگئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6لاکھ23ہزار135 ہوگئی، کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27ہزار 188ہوگئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close