Featuredسندھ

پی ڈی ایم اپنی توانائیاں خود کو زندہ کرنے میں لگائے پھر حکومت کو للکارے

کراچی: آصف زرداری نے عید سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی قربانی کردی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی توانائیاں خود کو زندہ کرنے میں لگائے پھر حکومت کو للکارے، آصف زرداری نے عید سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی قربانی کردی۔

فردوس عاشق اعوان نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے جناح اسپتال میں ملاقات کی جس کے بعد وہ حلیم عادل کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے ان کی قیام گاہ آرمی آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچیں۔

اہل خانہ سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی اداکاری کی جبکہ حلیم عادل نے پی پی کو بے نقاب کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے عید سے پہلے ہی پی ڈی ایم کی قربانی کردی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا سرکس لگا ہوا تھا جس میں ظل سبحانی اوران کے درباری عمران خان کو گھر بھیجنے کیلئے بغلیں بجارہے تھے کہ ان کی اپنی بغلیں بچ گئیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مشورہ دیا کہ وہ عثمان بزدار کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے تمام گرین بیلٹس سے پیٹرول پمپس، شادی ہال اور تمام قبضے ختم کرائیں۔

آئی جی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چیف سیکریٹری یا آئی جی ذاتی کام کیلئے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کے لیے تعینات ہوتے ہیں آئی جی سندھ بھی سندھ حکومت کی ذاتی ملازمت کے بجائے آئین کی پاسداری کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close