Featuredاسلام آبادتجارت

گیس کمپنیوں نے گیس مہنگی کرنے کی سفارش کردی

اسلام آباد: سوئی ناردرن اور سوِئی سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی۔

گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کےلیے کی گئی۔

سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی ہے، سوئی سدرن کی قیمت 778.59 روپے سے بڑھا کر 888.37 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

سوئی ناردرن کی قیمت میں 857 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی گئی ہے، سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت 881.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close