Featuredانٹرٹینمنٹ

نور بخاری کی وزیراعظم اور ان اہلیہ کے لیے عوام سے دعاؤں کی اپیل

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے عوام سے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو اپنی والدہ کا درجہ دینے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔

نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔

نور بخاری نے انسٹا اسٹوری میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ہمارے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘

اس کے علاوہ نور بخاری نے اپنی والدہ کی تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس میں وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! میری امّی نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ بھی اپنے والدین کا خیال رکھیں اور اپنے گھروں میں موجود 60 سال سے زائد عُمر کے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close