Featuredدنیا

امریکا پہلے ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھائے : آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے امریکی وعدوں پر اعتبار نہیں

ایرانی سپریم لیڈر روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے امریکا عملاً پہلے ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھائے تو ہی ایران 2015 کے معاہدے میں واپس آئے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ نیوکلیئر ڈیل پر عمل درآمد سے متعلق ایران کی پالیسی واضح ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے امریکا کے وعدوں پر اعتبار نہیں کرتے اس لیے جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے امریکا کو پہلے تمام پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف کاغذات کی حد تک پابندیوں کا اٹھانا کسی صورت قبول نہیں بلکہ امریکا کو اس کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جس پالیسی کا ایران نے اعلان نے کیا ہے، اگر امریکا اس کو تسلیم کرتا ہے تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا ورنہ سب کچھ ایسا ہی چلتا رہے گا، اور یہ کوئی مسئلہ نہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دونوں دشمن ممالک کی خفیہ ایجنسیز سوشل میڈیا کے ذریعے ووٹرز کو ایران کے الیکشن میں حصہ لینے سے روک رہی ہیں

اور ایرانی ووٹرز کی حوصلہ شکنی کررہی ہیں تاہم سوشل میڈیا کو ایران کے خلاف دشمن کی سازش کے لیے نہیں چھوڑیں گے، اس پر نظر رکھی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close