Featuredدنیا

امریکی صدر کی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز

امریکا کے صدرجو بائیڈن نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا مقابل منصوبہ بنانے کی تجویز دی ہے۔

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے فون پر تبادلہ خیال کے دوران یہ تجویز پیش کی۔

امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ لازمی طور پر چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے جیسا ہی اقدام جمہوری ریاستوں سے آنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت متعدد ممالک کو سڑکیں ، ریلوے ، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close