Featuredدنیا

ماسک نہ پہننے پر دو خواتین بیچ سڑک پر لڑ پڑیں،ویڈیو وائرل

 ممبئی : بھارت میں ماسک نہ پہننے کے معاملے پر دو خواتین بیچ سڑک پر لڑ پڑیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ۔

بھارت کے شہر ممبئی میں خاتون بغیر ماسک لگائے رکشہ میں سفر کررہی تھی کہ ڈیوٹی پر موجود میونسپل خاتون اہلکار نے اسے روک کر ماسک پہننے کی تنبیہ کی اور 200روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اہلکار کی یہ بات سن کر رکشے میں بیٹھی خاتون آپے سے باہر ہوگئی اور خاتون اہلکار کو بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی پولیس نے فوری ایکشن لیا اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں، بعد ازاں پولیس نے رکشہ سوار خاتون کو حراست میں لے لیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close