Featuredبلوچستانتعلیم و ٹیکنالوجی

تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایاجارہا ہے

کوئٹہ: تعلیمی ادارہ 2 کورونا مثبت کیسز پر بند کر دیں گے

بلوچستان حکومت نے کسی بھی تعلیمی ادارے کو 2 کورونا مثبت کیسز پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بلوچستان کے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کی سربراہی میں تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محکمہ صحت و تعلیم کے حکام شریک ہوئے، اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 6 سے 7 فیصد کے درمیان ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ بلوچستان کا ہیلتھ کئیر سسٹم کورونا سے متعلق درپیش صورتحال سے نبردآزما ہونے کےلئے تیار ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کی ٹیسٹنگ کےلئے اساتذہ کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی۔

وزیر تعلیم بلوچستان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایاجارہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو 2 پازیٹیو کیسز پر مخصوص دنوں کےلئے بند کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close