Featuredدنیا

جمائما کو ایک کتاب کے عنوان نے پریشان کر دیا

 عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو ایک کتاب کے عنوان نے پریشان کر دیا ہے۔

جمائما نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی مصنفہ اور کالم نگار بینا شاہ کے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے جرنلسٹ بینا شاہ کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کتاب دیکھ کر مجھے بھی اتنی ہی خوشی ہوئی جتنی آپ کو ہوئی لیکن میں کتاب کے عنوان سے تھوڑا پریشان ہوں۔

دراصل جرنلسٹ بینا شاہ نے کراچی میں بک اسٹور میں لی گئی اپنی ایک تصویر کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے۔

اس تصویر میں بینا کوایک کتاب پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جو کہ ایک مشہور بر طانوی کامیڈین اور ناولسٹ ڈیوڈ بڈیل کی لکھی ہوئی کتاب ’ جیوش ڈونٹ کاؤنٹ‘ ہے۔

بینا نے یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کتاب کو اپنے بک اسٹور پر دیکھ کر خوش اور تھوڑا حیران ہوں۔‘

جمائما کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین مختلف قسم کے تبصرے بھی کر رہے ہیں اور کچھ صارفین اس کتاب کا متنازع عنوان پڑھ کر حیران ہیں کے اس کتاب پر پابندی عائد نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close