Featuredپنجاب

عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتی ہے

لاہور: حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا

پاکستانی عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتی ہے، 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے لیڈر اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے، 10 اپریل ووٹ چور، کرپٹ ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا، ووٹ چور پھر رسوا ہوں گے۔ عوام 10 اپریل کو فیصلہ سنائیں گے وہ ملک پر مسلط مافیاز کی حکومت مسترد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے، پاکستان کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی سے چھٹکارا چاہتے ہیں، عوام ووٹ کی طاقت سے الیکشن کمیشن کے عملے کو اغوا کرنے والوں کو سزا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمت اور دیانت پر مہر لگائے گا، ڈسکہ کے عوام کشمیر کا سودا کرنے والوں سے بدلہ بھی لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close