Featuredپنجاب

پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی

لاہور : اے این پی کی جدائی نے جعلی راجکماری اور فسادی مولانا کا سوگ طویل کردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ منجدھار میں پھنسی لڑکھڑاتی، ہچکولے لیتی پی ڈی ایم کی کشتی سے مانگے تانگے کے ملاحوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم مخصوص جماعت کے ہاتھوں ہائی جیک ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم کو ذاتی ایجنڈے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے نام پر چند افراد کی کرپشن کے تحفظ کیلئے بنائے گئے "ملاوٹ شدہ پی ڈی ایم اتحاد” میں شامل دیگر جماعتیں بھی جلد اپنی اپنی راہ لیتی نظر آئیں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی کے پے درپے دئیے گئے گہرے زخموں کے بعد اے این پی کی جدائی نے ریٹائرڈ ہرٹ جعلی راجکماری، کنیزوں اور فسادی مولانا کا سوگ طویل کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close