More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

ڈسکہ: توجہ کا مرکز حلقہ این اے 75 میں پولنگ کا عمل جاری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

سیالکوٹ: گزشتہ کچھ عرصہ سے ملکی سیاست میں توجہ کا مرکز بننے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے

 

جو کہ بنا کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ این اے 75ڈسکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارعلی اسجد ملہی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ ہے ۔

اس کے علاوہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار خلیل سندھو بھی انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران حلقہ میں عام تعطیل کی گئی ہے اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

اس مقصد کے لیےرینجرز اور پولیس کے دستوں کو تعینات کیا گیا ہے ، حلقے میں مجموعی طور پر 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 47 کو حساس قرار دیا گیا ہے

این اے 75 ڈسکہ میں ایک بار پھر سے ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے نیا سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے ۔

جس کے تحت حلقے میں ضمنی الیکشن فوج کی سیکیورٹی میں کرایا جائے گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close