More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

خادمہ فردوس کی ڈسکہ میں اپنی کارستانیاں کرنے کے لئے روح تڑپ رہی ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اور عثمان ڈار سیالکوٹ کے عادی مجرم اور پیشہ ور مافیا کا حصہ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خادمہ جی کی ڈسکہ جانے اور اپنی کارستانیاں کرنے کے لئے روح تڑپ رہی ہے۔ اگر یہی 19 فروری کو گل کھلواتے وقت سوچ لیتی تو آج ڈسکہ جانے کے لئے ہاتھ پاﺅں نہ مارنے پڑتے۔

انہوں نے کہا کہ نوشین افتخار کا ڈسکہ کے سب سے بڑے گینگ سے مقابلہ ہے۔ خادمہ جی آپ کو مینڈیٹ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے۔ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے مارنے کی تاریخ رقم کرنے والے آج مینڈیٹ کی تعریفیں بیان کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اور عثمان ڈار سیالکوٹ کے عادی مجرم اور پیشہ ور مافیا کا حصہ ہیں۔ 19 فروری کا الیکشن متنازعہ بنانے میں ان دونوں حکومتی کارندوں کا اہم کردار تھا۔ ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) کے کیمپس پر ووٹرز کا رش لگا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کیمپپ اجڑے چمن کی طرح ویران پڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جعلی تبدیلی اور جھوٹے وعدوں نے عوام کو دوبارہ نواز شریف کی یاد دلا دی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کیا۔ اس لیے آج پاکستان کا بچہ بچہ صرف ”شیر اک واری فیر“ کا نعرہ لگارہا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close