More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

سعد حسین رضوی کو گرفتار کرلیا گیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

ٹی ایل پی رہنما پیر اعجاز اشرفی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سعد رضوی کو 12 اپریل بروز پیر کی دوپہر اقبال ٹاؤن کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ وہ جامع مسجد رحمت العالمین میں نماز پڑھنے گئے تھے۔

واضح رہے کہ سعد حسین رضوی کو ان کے والد خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ٹی ایل پی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ سعد رضوی کو سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ ٹی ایل پی کی مجلس شوریٰ نے کیا تھا۔

ان کے سربراہ مقرر ہونے کا اعلان جماعت کے مرکزی نائب امیر سید ظہیر الحسن شاہ نے جنازے کے موقع پر کیا تھا۔

اس موقع پر سعد رضوی نے خطاب میں اپنے والد کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close