Featuredاسلام آباد

ملک بھر میں سوشل میڈیا پر جزوی پابندی

اسلام آباد: ملک بھر میں سوشل میڈیا پر آج صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو آج 4 گھنٹے کیلئے بند کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں جزوی طور پر واٹس ایپ، ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب اور ٹیلی گرام کی سروسز بند کردی گئی ہیں۔

حکومتی فیصلے کے سامنے آتے ہی صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ختم ہوگئی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close