Featuredدنیا

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں

دنیا میں کورونا وائرس سے 1 دن میں ساڑھے 13 ہزار سے زائد اموات

اس موذی وباء کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 96 لاکھ 92 ہزار 704 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 99 ہزار 553 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 79 لاکھ 5 ہزار 295 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 926 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 87 لاکھ 51 ہزار 107 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 993 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار 139 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 74 ہزار 166 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 759 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 47 لاکھ 70 ہزار 980 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 74 ہزار 335 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 917 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close