Featuredانٹرٹینمنٹ

کرینا کپور کا کیٹ مڈلٹن سے محبت کا اظہار

بالی ووڈ اداکارہ کرینا کپور بھی ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن کی پرستار نکلیں

بالی ووڈ اداکارہ کرینا کپور نے برطانوی شاہی خاندان کی بہو ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کرینا کپور بھی انکی پرستاروں میں شامل ہیں۔

اداکارہ کرینا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر کیٹ مڈلٹن کی شہزادہ فلپ کی آخری رسومات کے موقع پر لی گئی ان کی ایک نمایاں اور خوبصورت سی تصویر ہارٹ فلٹر کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں کیٹ مڈلٹن سیاہ لباس زیب تن کیے اپنے شوہر کے دادا کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔

یاد رہے کہ شہزادہ فلپ کا گزشتہ ہفتے 99 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close