Featuredکھیل و ثقافت

گرین شرٹس کا زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف

ہرارے : پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ٹیم نے زمبابوے کو جیت کیلئے 150 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

محمد رضوان 82 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل تھے۔

میزبان ٹیم زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے اننگ کا آغاز کیا تو 8 کے مجموعی اسکور پر بابر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان محض 13 رنز بنا سکے جبکہ تجربہ کار محمد حفیظ 55 کے مجموعی اسکور پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، انہوںنے 11 بالز پر 15

ان کے بعد آنے والے حیدر علی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے وہ 5 رنز بنا سکے جبکہ فہیم اشرف 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز بھی 9رنز بنا سکے جبکہ عثما قادر 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔

رنز کی اننگ کھیلی اور پویلین چلتے بنے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close