Featuredاسلام آباد

جو شخص قانون ہاتھ میں لے گاقانون اسے ہاتھ میں لےگا،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

سلا آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو شخص قانون ہاتھ میں لے گا قانون اسے ہاتھ میں لےگا، ریاست کی رٹ قائم ہے، کسی کےدباؤ میں نہیں آئیں گے۔

 

ٹی ایل پی کے پاس30دن کاحق ہے وہ کالعدم قرار دینے کےخلاف درخواست دےسکتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس کل بلایا گیا تھا، جس میں فرانسیسی سفیر کو ملک سےنکالنے کی بحث کامطالبہ شامل تھا۔

وزیراعظم نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خطوط لکھے،22کروڑ کا نعرہ ایک ہےمگر یہ نہ سمجھا جائے اسلام آباد ،لاہور میں کوئی اور بیٹھےہیں، معاہدے میں طے پایا کہ ان کے گرفتار افراد کو رہا کیاجائےگا، گرفتار 669لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ 20اپریل کو7گھنٹےمذاکرات کےبعدٹی ایل پی سےمعاملات طےپاگئے، اس سےپہلےبھی انہیں گلہ تھاکہ غلط کہا ہے کہ میرے انکی شوریٰ سےمذاکرات ہوتےتھے، ظاہرہےشوریٰ سےمذاکرات ہوتے تھے اس کے بعد ہی دستخط ہوئے، طے پایا کہ 20اپریل کو قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 22کروڑمسلمانوں میں کوئی بھی ایسانہیں جولبیک یارسول اللہﷺکانعرہ نہ لگاتاہو، 22 کروڑ لوگوں کا نعرہ اسلام کا ہے اسلام آباد کا نہیں لبیک یارسول اللہﷺہمارےدین کانعرہ ہےکسی جماعت کانہیں۔

انھوں نے کہا کہ سعد رضوی کیس سمیت 210ایف آئی آرقانونی طریقہ کار سے گزریں گی، احتجاج کے دوران 20 گاڑیاں جلی ہیں اور 5 گاڑیاں واپس کردیں، جولوگ انہوں نےیرغمال بنائےتھے بھی واپس کردیے، مقدمات میں 302 کیساتھ 7 اے ٹی اے کی دفعہ بھی شامل ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 دن میں کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیل دائر ہونا ہے، 30دنوں کے اندرانہوں نےجواب دینا ہے، پھرکمیٹی بنےگی جوکیس کافیصلہ کرےگی ، ریاست کی رٹ قائم ہے،کسی کےدباؤ میں نہیں ہے، جو شخص قانون ہاتھ میں لے گاقانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم خود مسلم ممالک کواعتمادمیں لینےجارہےہیں ، ایسی سوچ پائی جارہی ہےکہ مشترکہ لائحہ عمل طےکیاجائے، ناموس رسالت کی اربوں مسلمانوں کےاندراہمیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتیں ملک سےباہربیٹھ کرپروپیگنڈا کررہی تھیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی احتجاج میں700کےقریب اہلکارزخمی ہوئے، ٹی ایل پی نےبھی خوشگوارماحول میں اس کام کوپائےتکمیل تک پہنچایا۔

نواز شریف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ برطانوی ہائی کمشنر سے نوازشریف کو ڈیپورٹ کرنے کیلئے کہاہے، برطانوی ہائی کمشنرسےملاقات ہوئی مگر انھوں نے مثبت جواب نہیں دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close